14 مئی 2011 - 19:30

عراقی فوجیوں نے ایک سرکاری تقریب میں کربلا میں الحسینیہ چھاؤنی کا کنٹرول امریکی فوجیوں سے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

ابنا:  کربلا کے گونر آمال الدین اہر نے ایک تقریب میں کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ کربلا پہلا صوبہ ہے جس سے امریکی فوجیوں کا انخلاء شروع ہوگیا ہے یہ انخلا امریکہ اور عراق کے درمیان ہونے والے معاہدے کا حصہ ہے اس نے کہا کہ عراقی فوجیوں نے ایک سرکاری تقریب میں کربلا میں الحسینیہ چھاؤنی کا کنٹرول امریکی فوجیوں سے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ طے شدہ منصوبے کے مطابق امریکی فوجی دسمبر سے قبل عراق کے تمام شہروں سے نکل جائیں گے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169